ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹک میں ضلع نگراں کار وزراء کی تبدیلی: کیا ہیگڈے دور کاتجربہ آزمایا جارہا ہے ؟

کرناٹک میں ضلع نگراں کار وزراء کی تبدیلی: کیا ہیگڈے دور کاتجربہ آزمایا جارہا ہے ؟

Sat, 29 Jan 2022 18:10:07    S.O. News Service

کاروار:29؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) انتخابات قریب ہورہےہیں ایسے میں مقامی ضلع کوچھوڑکر پڑوسی اضلاع کی نگراں کاری سونپے جانےپرخود  بی جےپی میں ہی اختلافی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔ ایک نئے تجربے کے طورپر مقامی ضلع کے بجائے دوسرے ضلع کا نگراں کار بنایا گیا ہے۔ جب رام کرشنا ہیگڈے وزیر اعلیٰ تھے تو  ایسا ہی تجربہ کیاگیا تھاجب کہ اس وقت وہ تجربہ ناکام ہوگیا تھا جس  کے بعد ویسا کوئی تجربہ نہیں کیاگیا تھا

بی جے پی سنئیر ، تجربہ کار لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا جب دو سال کی مدت کے لئے وزیراعلیٰ بنے تھے توانہوں نے بھی اسی ضلع کے نمائندے کو نگراں کاروزیر بنایاتھا۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بی جے پی کے ایک سنئیر لیڈر نے بتایا کہ ایک ایسے وقت جب انتخابات کی تیاری کرنی ہے اس دوران ضلع نگراں کاروزراء کی تبدیلی ہونے سے پارٹی کے ارکان اسمبلی میں ہی خفگی اور ناراضگی پیدا ہوگئی ہے۔

یہاں اترکنڑا ضلع کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار کو دوسرے ضلع کی نگرانی سونپے جانے پر ہی اعتراض نہ سمجھا جائے بلکہ اپنا مقامی ضلع چھوڑ کروزراء کو  دوسرے ضلع کی نگرانی سونپنا ٹھیک نہیں ہے۔ خاص کر جب انتخابات قریب ہوں ایسے فیصلے غیر ضروری ہوجاتے ہیں۔ بی جے پی والوں کا  کہنا ہے کہ اس طرح پارٹی سرکس کررہی ہے۔ اگلے سات آٹھ مہینوں میں انتخابات کی سرگرمی شروع ہوجائے گی ایسے میں دوسرے اضلاع میں جاکر ہمارے وزیر صاحب کریں گے کیا۔ وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔

دوسرے اضلاع کی نگرانی سونپے جانے کے نتیجےمیں انہیں وہ کنٹرول حاصل نہیں ہوگا جو اپنے ضلع میں انہیں حاصل رہتا ہے۔ وہاں کے جو بھی مسائل ہیں انہیں سمجھنے اور سلجھانے کےلئے دوسروں پر ہی انحصار کرنا پڑےگا۔ ورنہ افسران کےکہنےکے مطابق کام کرنا ہوگا۔ اس دوران چند بی جےپی لیڈران انچارج وزراء کی  تبدیلی کی حمایت بھی کرتے نظر آرہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنا ضلع نہ ہونے کی وجہ سے وہ ریاست کے دوسرے اضلاع کی یکساں ترقی پربھی توجہ دیں گے ۔ ان لوگوں کی مانیں تو دیرسے ہی صحیح ، وزیر اعلیٰ نے بہتر فیصلہ لیا ہے۔

وزیر کے ڈی پی میٹنگ  تک محدود؟: ضلع نگراں کاروزیر قریب ہونا چاہئے۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہفتہ میں ایک دومرتبہ گفتگو ہونی چاہئے۔ضلع انچارج وزیر کو کسی ایک کے ڈی پی میٹنگ اور قومی تہواروں کے موقع پر صرف جھنڈا لہرانے تک محدود نہیں رہنا چاہئے۔ لیکن دوسرے ضلع کی نگرانی میں بہت کچھ کام کرنے کا ارادہ بھی ہونا چاہئے۔

جسٹ چینج :اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر کوٹاشری نواس پجاری نے ضلع نگراں کاری کی ذمہ داری تبدیل کئے جانے پر اخبارنویسوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست میں ودھان سبھا انتخابات کو صرف ایک سال باقی رہتے ضلع نگراں کار  وزراء کی تبدیلی کوئی سرکس نہیں ہے بلکہ غوروخوض کے بعد لیاگیا فیصلہ ہے۔ جسٹ چینج کیاگیا ہے۔

وزیر نےکہاکہ ایک نیا تجربہ کیا جارہاہے ان کے مطابق بسوراج بومائی نے جب وزیرا علیٰ کے طورپر حلف لیاتھاتو کووڈ اور قومی تہواروں کو لے کر ضلع نگراں کار نامزد کئے جانےکی بات کہی تھی اب انہوں نے مکمل اختیارات کے ساتھ ضلع کی نگرانی سونپی ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے ، وزیر اعلیٰ اپنے منصوبے کے تحت وزراء کو ضلع کی نگرانی سونپی ہے ، ایسا کوئی اصول بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے ضلع کی ہی  نگرانی کرے ۔ بی جے پی کوئی سرکس نہیں کررہی ہے بی جے پی ایک اہم تبدیلی کا اشارہ دے رہی ہے۔ اور بی جےپی میں نگراں کاری بدلنے سے کوئی بیزار نہیں ہے۔


Share: